You are currently viewing پی ٹی وی بولان کے پشتو پروگرام میں تکافل فاؤنڈیشن کے صدر اور آرگنائزنگ سیکرٹری کی شرکت – انسانیت اور فلاحی خدمات پر گفتگو

پی ٹی وی بولان کے پشتو پروگرام میں تکافل فاؤنڈیشن کے صدر اور آرگنائزنگ سیکرٹری کی شرکت – انسانیت اور فلاحی خدمات پر گفتگو

پی ٹی وی بولان کے پشتو پروگرام میں تکافل فاؤنڈیشن کے صدر اور آرگنائزنگ سیکرٹری کی شرکت – انسانیت اور فلاحی خدمات پر گفتگو

کوئٹہ (پریس ریلیز)

تکافل فاؤنڈیشن کے معزز صدر حاجی محسن خان اور آرگنائزنگ سیکرٹری میر اختر لانگو کو پی ٹی وی بولان کے ایک خصوصی پشتو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی، جس میں انسانیت، سماجی ذمہ داری اور فلاحی خدمات جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ پروگرام رات 10 بجے براہِ راست نشر کیا گیا، جس کی میزبانی معروف پشتو پروگرام ہوسٹ شیر عالم نے کی۔ پروگرام کے دوران صدر حاجی محسن خان نے تکافل فاؤنڈیشن کے قیام، فلاحی وژن اور معاشرتی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر جامع انداز میں اظہارِ خیال کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر میر اختر لانگو نے بطور آرگنائزنگ سیکرٹری تکافل فاؤنڈیشن ادارے کی تنظیمی سرگرمیوں، جاری فلاحی منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا، اور فاؤنڈیشن کی منظم کارکردگی اور ٹیم ورک پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کے اختتام پر تکافل فاؤنڈیشن کی جانب سے پی ٹی وی بولان اور میزبان شیر عالم کا شکریہ ادا کیا گیا

Leave a Reply