You are currently viewing کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے وہیل چیئر اور سلائی مشینوں کی تقسیم – تکافل فاؤنڈیشن کے وفد کی شرکت

کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے وہیل چیئر اور سلائی مشینوں کی تقسیم – تکافل فاؤنڈیشن کے وفد کی شرکت

آج کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے وہیل چیئر اور سلائی مشینوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تکافل فاؤنڈیشن کے صدر حاجی محسن اور جنرل سیکریٹری بلال تاجک کی قیادت میں فاؤنڈیشن کے وفد نے شرکت کی۔
تقریب کے موقع پر فاؤنڈیشن کے وفد نے صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حاجی ولی نورزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیر صاحب کو تکافل فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں، معذور افراد کے لیے جاری منصوبوں اور خواتین کی معاشی خودمختاری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ دونوں جانب سے آئندہ بھی باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ مستحقین تک سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی ولی نورزئی نے تکافل فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تکافل فاؤنڈیشن کے وفد نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی فلاحی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ معذور افراد اور بیوہ خواتین کے لیے ایسے منصوبے معاشرے میں خودانحصاری کو فروغ دیتے ہیں۔

Leave a Reply